Ishq
یہ عشق نے دیکھا ہے یہ عقل سے پنہاں ہے
قطرے میں سمندر ہے ذرّے میں بیاباں ہے
قطرے میں سمندر ہے ذرّے میں بیاباں ہے
اے پیکر ِمحبوبی میں کس سے تجھے دیکھوں
جس نے تجھے دیکھا ہے وہ دیدۂِ حیراں ہے
جس نے تجھے دیکھا ہے وہ دیدۂِ حیراں ہے
سو بار تیرا دامن ہاتھوں میں میرے آیا
جب آنکھ کھلی دیکھا اپنا ہی گریباں ہے
جب آنکھ کھلی دیکھا اپنا ہی گریباں ہے
یہ حُسن کی موجیں ہیں یا جوش ِتمنا ہے
اس شوخ کے ہونٹوں پر اک برق سی لرزاں ہے
اس شوخ کے ہونٹوں پر اک برق سی لرزاں ہے
اصغر سے ملے لیکن اصغر کو نہیں دیکھا
اشعار میں سنتے ہیں کچھ کچھ وہ نمایاں ہے
اشعار میں سنتے ہیں کچھ کچھ وہ نمایاں ہے
Comments