Posts

Showing posts from November 17, 2015

Boht Baizaar Lagte

Image
ﺑﮩﺖ ﺑﯿﺰﺍﺭ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﻮ ﺑﮍﮮ ﮨﻠﮑﺎﻥ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﻮ ﻣﺮﮮ ﺩﻭ ﭼﺎﺭ ﺷﮑﻮﮮ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﯼ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﮯ ﺳﮩﺘﮯ ﮨﻮ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺗﻠﺦ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺳﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺟﮕﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﻭﻓﺎ ﮐﯽ ﻻﺝ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺣﯿﺎ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﭽﮭﻮﻧﺎ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﻭﮦ ﮐﻮﻧﺎ ﮨﮯ ﻓﻘﻂ ﺍُﻥ ﺗﯿﻦ ﺑﻮﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪﯼ ﺗُﻮ ﺧُﺪﺍ ﭨﮭﮩﺮﺍ ﻣُﺠﮭﮯ ﺟﻨﺖ ﺑﺴﺎﻧﯽ ﺗﮭﯽ ﻣﮕﺮ ﺟﯿﻨﺎ ﺳﺰﺍ ﭨﮭﮩﺮﺍ ﻣُﺠﮭﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﺳﺎﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﺎﻓﯽ ﺟﻮ ﻭﮨﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﺍﮔﺮ ﺗﻨﮩﺎ ﺳُﻠﮕﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﻣُﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﺟﺴﮯ ﺗﻢ ﺗﯿﻦ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮ ﺑﮍﺍ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﺗﻢ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮ ﺳُﻨﻮ ﮐﭽﮫ ﻭﻗﺖ ﺑﺎﻗﯽ ﮨﮯ ﺫﺭﺍ ﺳﻮﭼﻮ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﻮ ﺗُﻢ ﻣِﺮﯼ ﺗﻘﺪﯾﺮ ﺗُﻢ ﺳﮯ ﮨﮯ ﻭﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺟﮩﺎﮞ ﮨﻮ ﺗُﻢ ﻭﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺟﮩﺎﮞ ﮨﻮ ﺗُﻢ

Ishq

Image
یہ عشق نے دیکھا ہے یہ عقل سے پنہاں ہے قطرے میں سمندر ہے ذرّے میں بیاباں ہے اے پیکر ِمحبوبی میں کس سے تجھے دیکھوں جس نے تجھے دیکھا ہے وہ دیدۂِ حیراں ہے سو بار تیرا دامن ہاتھوں میں میرے آیا جب آنکھ کھلی دیکھا اپنا ہی گریباں ہے یہ حُسن کی موجیں ہیں یا جوش ِتمنا ہے اس شوخ کے ہونٹوں پر اک برق سی لرزاں ہے اصغر سے ملے لیکن اصغر کو نہیں دیکھا اشعار میں سنتے ہیں کچھ کچھ وہ نمایاں ہے

Aay Ibn E Adam

Image
"اے ابن آدم" ٹہر جا،سنبھل جا، رک جا،بدل جا.. ابھی وقت ہے تو جھک جا،بدل جا.. نہ بن تو کھلونا شیطان کے ہاتھوں وہ کھیلے گا،توڑے گا.. عافل سمجھ جا آسانی سے چھوڑے نہ پیچھا یہ ظالم اترنا زمیں پے تیرا امتحاں تھا.. نتیجے سے ڈر تو ڈر کے بدل جا، سب بھول جا بس منالے تو "رب" کو سجدوں میں گر اور حد سے گزر جا، اگر "وہ" نہ مانا تو یہ یاد رکھنا غارت ہے سب کچھ ادھر جا،ادھر جا

Muhabbat

Image
بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں صحرا میرا چہرہ ہے سمندر تیری آنکھیں بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن کھلتی ہیں بہت دل میں اُتَر کر تیری آنکھیں اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا بھیگی ہوئی شام کا منظر ، تیری آنکھیں ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں پھر اوڑھ نا لیں خواب کی چادر تیری آنکھیں یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آنکھیں

Salamat

Image
مسکراہٹ لبوں کی ہیمشہ رھے سلامت تو جہاں جہاں رھے ہر گھڑی سلامت میں جیوں مر کے یا مر مر کے جیوں تیری دھڑکن ' تیری ہر سانس سلامت میرا کیا میں تو ٹھہرا رنگ بدلتا موسم تیری زی روح فضا تیری بہار سلامت خاک ہوں خاکی ہی ہے فطرت میری تیری یہ جادوئی آنکھیں تیری شان سلامت ہر درد کو تیرے درد بنا لو اپنا تیری خوشیاں تیری ہر خواہش سلامت مسکراہٹ لبوں کی ہیمشہ رھے سلامت تو جہاں جہاں رھے ہر گھڑی سلامت 

Bas Kisi Aitraaz

Image
بس کسی اعتراض میں رکھ دی جاں لباس مجاز میں رکھ دی رات کھولے تھے کچھ پرانے خط پھر محبت دراز میں رکھ دی یادِ یاراں نے پھر وہ چنگاری ایک مردہ محاذ میں رکھ دی

Mil Hi Jaye Ga

Image
مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے جس کی سانسوں سے مہکتے تھے دروبام ترے اے مکاں! بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے اور اب کوئی کہیں، کوئی کہیں رہتا ہے روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئے عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو، لیکن عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے

NOvember

Image

Kya Karo Gay

Image
یہ مسکراتے تمام سائے، ہوئے پرائے تو کیا کرو گے ہوا نے جب بھی مرے بدن کے دِیے بجھائے تو کیا کرو گے تمہاری خواہش پہ عمر بھر کی جدائیاں بھی قبول کر لوں مگر بتاؤ ! بغیر میرے جو رہ نہ پائے تو کیا کرو گے وہ جن میں میرے عذاب تیرے، سراب اُبھرے یا خواب ڈوبے وہ سارے لمحے تمہاری جانب پلٹ کے آئے تو کیا کرو گے بغیر در کے کسی بھی گھر میں گھِرے ہوئے ہو یہ فرض کر لو اور ایسے عالم میں مِل سکے نہ جو میری رائے تو کیا کرو گے ابھی تو میرے غلاف ہاتھوں میں مطمئن ہیں پہ بعد میرے جو آندھیوں میں چراغ اپنے یہ تھرتھرائے تو کیا کرو گے تمہاری آنکھوں میں عکس میرا اگر نہ ہو گا تو کیسا ہو گا سماعتوں کے شجر پہ پنچھی نہ چہچہائے تو کیا کرو گے کرو گے کیا جو مرے بدن سے دھویں کی اِک دِن لکیر اُٹھی لکیر سے پھر ہزار چہرے نکل کے آئے تو کیا کرو گے وہ جن خیالوں میں رہ کے تم سے مری بھی پہچان کھو گئی ہے انہی خیالوں کے سب مسافر ہوئے پرائے تو کیا کرو گے یہ سوچتے ہو چلا گیا وہ تو چھت پہ جاؤ گے کس لیے تم کہ اب کے ساون کی بارشوں میں جو سب نہائے تو کیا کرو گے ہے دسترس میں ابھی بھی طاہر اُٹھا کے اب اس کو پی بھی ڈا

Ye Na Thi Hamari KIsmat

Image
مرزا اسداللہ خاں غالب یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا تِرے وعدے پر جِئے ہم، تو یہ جان، جُھوٹ جانا کہ خوشی سے مرنہ جاتے، اگراعتبار ہوتا تِری نازُکی سے جانا کہ بندھا تھا عہدِ بُودا کبھی تو نہ توڑ سکتا، اگراستوار ہوتا کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نِیمکش کو یہ خلِش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا یہ کہاں کی دوستی ہےکہ، بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہوکہ، پھر نہ تھمتا جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا غم اگرچہ جاں گُسل ہے، پہ کہاں بچیں کہ دل ہے غمِ عشق گر نہ ہوتا، غمِ روزگار ہوتا کہوں کس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم بُری بلا ہے مجھے کیا بُرا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا ہوئے مرکے ہم جو رُسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا نہ کبھی جنازہ اٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا جو دوئی کی بُو بھی ہوتی توکہیں دوچار ہوتا یہ مسائلِ تصّوف، یہ ترا بیان، غالبؔ تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا

Paish Karti Hai

Image
پیش کرتی ہے عجب حسن کا معیار غزل لے اُڑی ہے ترا لہجہ، تری گُفتار غزل دو دھڑکتے ہوئے دل یوں دھڑک اُٹھّے اک ساتھ جیسے مِل جُل کے بنا دیتے ہیں اشعار غزل کوئی شیریں سخن آیا بھی، گیا بھی لیکن گنگناتے ہیں ابھی تک در و دیوار غزل میں تو آیا تھا یہاں چَین کی سانسیں لینے چھیڑ دی کس نے سرِ دامنِ کہسار غزل مریمِ شعر پہ ہیں اہلِ ہوَس کی نظریں فتنۂ وقت سے ہے بر سرِ پیکار غزل تو نے خط میں مجھے "سرکارِ غزل" لکھا ہے تجھ پہ سو بار نچھاور مری سرکار، غزل گھر کے بھیدی نے تو ڈھائی ہے قیامت شبنم کر گئی ہے مجھے رسوا سرِ بازار غزل

Aks Ki Tarha

Image
اُبھَروں مَیں تیرے ہونٹوں پہ لَمس کی طَرح، اُتروں مَیں تیری آنکھوں میں عَکس کی طَرح، بِکھَروں میں تیرے سِینے پہ ریشَم کی طَرح، سِمَٹ جاؤں تیری بانہوں میں آنچَل کی طَرح، بَس جاؤں تیری سانسوں میں خوشبُو کی طَرح، لِپٹوں مَیں تیرے پَیروں سے پایَل کی طَرح، یہ خَیال میرے دِل کا اَرمان بَن گَیا، وُہ جان کَر بھی پھِر سے اَنجان بَن گَیا...!

Jee Mera Mujh Say

Image
جی مرا مجھ سے یہ کہتا ہے کہ ٹل جاؤں گا ہاتھ سے دل کے ترے اب میں نکل جاؤں گا لطف اے اشک کہ جوں شمع گھُلا جاتا ہوں رحم اے آہِ شرر بار! کہ جل جاؤں گا چین دینے کا نہیں زیرِ زمیں بھی نالہ سوتوں کی نیند میں کرنے کو خلل جاؤں گا قطرہء اشک ہوں پیارے، مرے نظّارے سے کیوں خفا ہوتے ہو، پل مارتے ڈھل جاؤں گا اس مصیبت سے تو مت مجھ کو نکال اب گھر سے تُو کہے آج ہی جا، میں کہوں کل جاؤں گا چھیڑ مت بادِ بہاری کہ میں جوں نکہتِ گُل پھاڑ کر کپڑے ابھی گھر سے نکل جاؤں گا میری صورت سے تو بیزار ہے ایسا ہی تو دیکھ شکل اس غم سے کوئی دن میں بدل جاؤں گا نطق کہتا ہے مرا آج یہ ہر ناطق سے آن کر ہونٹ ابھی طوطی کے مل جاؤں گا* کہتے ہیں وہ جو ہے سودا کا قصیدہ ہی خوب اُن کی خدمت میں لیے میں یہ غزل جاؤں گا (مرزا رفیع سودا)

Zindagi

Image
ہے فقط معتبر وہی جس نے قفل ہونٹوں پہ ڈال رکھے ہیں زندگی بدّدعائیں دیتی ہے ہم نے وہ شوق پال رکھے ہیں۔

Ajab Pagal Si Larki

Image
عجب لڑکی تھی رہتی تھی بس خیالوں میں وہ ضرب کرتی تھی تقسیم کے سوالوں میں کِلاس روم میں پینسِل تلاش کرتی تھی وہ بُھول جاتی تھی لگا کر، اس کو بالوں میں اُس کی آنکھوں سے بظاہر تھی ہر اک بات جیسے وہ بند رہتی تھی دل کے ہزار تالوں میں وہ پیار چھوٹوں سے، عِزّت بڑوں کی کرتی تھی نہ میں بچوں میں آ سکا! نہ عمر والوں میں محسِن اگر اب بھی حسِینوں کے چہرے نہ پڑھے تو ہم نے سِیکھا کیا کالِج کے دو سالوں میں۔۔!

Mujhe Manzilon Say

مجھے منزلوں سے عزیز ہیں، تیری راہگزر کی مسافتیں کہ لکھی ہیں میرے نصیب میں، ابھی عمر بھر کی مسافتیں اِسی ایک پل کی تلاش میں، جسے لوگ کہتے ہیں زندگی تیری راہگزر میں بِکھر گئیں! میری عمر بھر کی مسافتیں ہیں بڑے عجیب سے واسطے کہ گریز پا سبھی راستے وہ تیری نگاہ کے فاصلے، یہ میری نظر کی مسافتیں۔۔

Sakoot E Shab

Image
سکوت ِشب میں تیرے بعد صدائیں بیَن کرتی ہیں بڑے بے اثر ہیں یہ ہاتھ، دعائیں بیَن کرتی ہیں۔ میرے ہونٹوں کی خستہ چُپ تجھے آواز دیتی ہے۔ میرے تَن کی شکستہ سب قبائیں بیَن کرتی ہیں۔ میرے سینے پہ زلفوں کا وہ سایہ پھر سے لوٹا دو۔ میری بانہیں ہیں سونی سی، نگاہیں بیَن کرتی ہیں۔ میرے اجڑے سے آنگن میں عجب میلا سا لگتا ہے۔ کبھی جو سسکیاں تھم جائیں تو آہیں بیَن کرتی ہیں۔ شب ِدیجور میں ہم سے تیرے دردوں نے پوچھا ہے، سنا ہے، صحرا ِدل میں وفائیں بیَن کرتی ہیں۔ تیرے قدموں کے بوسوں سے کبھی آراستہ تھیں جو، میرے پیروں کے چھالوں پر وہ راہیں بیَن کرتی ہیں۔ ہاں جس کی آخری خواہش فقط جدائی کر دی ہو، تو اُس مجبور چاہت پہ سزائیں بیَن کرتی ہیں۔ میری سانسوں میں ماتم ہے، تیرے جانے کے منظر کا۔ میری دھڑکن میں ہر لحظہ نِدائیں بیَن کرتی ہیں۔ جو حصے میرے بانٹی ہیں، مجھے تسلیم ہیں دل سے۔ جو مجھ سے ہو نہیں پائیں، خطائیں بیَن کرتی ہیں میرا دل خون رو جائے، کوئی منظر نہیں ہٹتا۔ تیری آنکھیں برس جائیں، گھٹائیں بیَن کرتی ہیں۔ میری ناکام چاہت کی قبر پہ اتنا لکھ دینا، ‘ سیاہ نصیب والوں پر بلائیں

Wo Bulain To Kya Tamasha Ho

وہ بُلائیں تو کیا تماشا ہو؟ ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو!؟ یہ کناروں سے کھیلنے والے ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو۔؟ بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے ہم بتائیں تو کیا تماشا ہو۔۔؟ آج ہم بھی تری وفاؤں پر مسکرائیں تو کیا تماشا ہو۔۔؟؟ تیری صورت جو اتفاق سے ہم بھول جائیں تو کیا تماشا ہو۔۔۔؟؟؟ وقت کی چند ساعتیں "ساغر" لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو۔۔۔!!

Sainyaan Waihray Aaya Kar

سائیاں ویڑھے آیا کر سائیاں کھیڈ کھڈایا کر ایہہ دل تیری نگری ہے  سائیاں پھیرا پایا کر سائیاں تیری بات عجب سائیاں تیری ذات عجب سائیاں تیرے لوکاں دی ہک ہک دن تے رات عجب سائیاں میری ہستی گم سائیاں میں وچ مستی، گم تیری ذات دی کھوج اندر سائیاں ساری بستی گم سائیاں رج ستائی ہاں سائیاں پنڈ پرائی ہاں اپنے آپ نوں لبھن لئی سائیاں در تے آئی ہاں سائیاں دید کرا مینوں سائیاں رج رجا مینوں ذات دا کاسہ خالی وے سائیاں خیراں پا مینوں دل دے وچ سمایا کر سائیاں دور نہ جایا کر ایہہ دل تیری نگری ہے سائیاں پھیرا پایا کرسائیاں ویڑھے آیا کر ــ

Lamha Lamha Guzaar Raha Hon Main

لمحہ لمحہ گزر رہا ہوں میں ایسا لگتا ہے مر رہا ہوں میں کون جانے کہ زہر کی صورت اپنی رگ رگ میں بھر رہا ہوں میں اب تو آ کر سمیٹ لے مجھ کو پارہ پارہ بکھر رہا ہوں میں رات کی موت سے گواہی لو تا بہ حد ِ سحر رہا ہوں میں کوئی تو مجھ کو میرا پرسہ دے کیسے چپ چاپ مر رہا ہوں میں میرے دل سے اتر رہا ہے تو تیرے دل سے اتر رہا ہوں میں دسترس میں نہ تھا ، نہ ہوں حیدر اس کے دل میں مگر رہا ہوں میں

Zeast K Tarazoo Main

ﺯﯾﺴﺖ ﮐﮯ ﺗﺮﺍﺯﻭ ﻣﯿﮟ، ﺍﮎ ﻃﺮﻑ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ، ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﮐﺎ ﭘﭽﮭﺘﺎﻭﺍ، ﺗﻮ ﺳﯿﺎﻧﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﻮ، ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮔﻨﻮﺍﻧﺎ ﮐﯿﺎ، ﻋﺎﻗﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﯿﻮﮦ ﮨﮯ؟ ﻋﻘﻞ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻋﺸﻖ ﺗﻮ ﻣﻌﯿﺎﺩﯼ ﮨﮯ، ﭼﺎﺭ ﺩﻥ ﮐﺎ ﮨﻨﮕﺎﻣﮧ، ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ، ﻣﯿﮟ ﺳﯿﺎﻧﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ، ﻋﻘﻞ ﮐﯽ ﺩﻟﯿﻠﻮﮞ ﺳﮯ، ﻣﺘﻔﻖ ﺗﻮ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ، ﺩﻝ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ، ﭼﺎﮨﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺷﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ، ﭼﺎﮨﺘﯿﮟ ﻣﻘﺪﻡ ﮨﯿﮟ، ﮨﺎﮞ ﯾﮩﯽ ﺗﻮ ﺍﮎ ﺳﭻ ﮨﮯ، ﺯﯾﺴﺖ ﮐﮯ ﺗﺮﺍﺯﻭ ﻣﯿﮟ، ﺍﮎ ﻃﺮﻑ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﻮ ، ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ، ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﮐﺎ ﭘﭽﮭﺘﺎﻭﺍ ... ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﮑﻤﺎ ﺩﻝ ﻋﻘﻞ ﮐﯽ ﺩﻟﯿﻠﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﺎ ﺣﯿﺎﺕ ﭘﭽﮭﺘﺎﻭﺍ ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ ﺳﺐ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺩﻝ ﺑﮍﺍ ﻧﮑﻤﺎ ﮨﮯ

Zinda Hoooooooooon

Image
ﺯِﻧﺪﮦ ﮨُﻮﮞ.. ! ﺍِﻧﺘﮩﺎؤﮞ ﮐﮯ ﺑِﯿﭻ، ﺯِﻧﺪﮦ ﮨُﻮﮞ... . ﮐُﭽﮫ ﺧُﺪﺍؤﮞ ﮐﮯ ﺑِﯿﭻ، ﺯِﻧﺪﮦ ﮨُﻮﮞ___ ﮐُﻮﺋﯽ ﺍِﻧﺴﺎﮞ، ﻧَﻈﺮ ﻧَﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ... . ﺑَﺲ ﺍَﻧﺎؤﮞ ﮐﮯ ﺑِﯿﭻ، ﺯِﻧﺪﮦ ﮨُﻮﮞ___ ﺩَﺍﺳﺘﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ، ﺳُﻨﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ... . ﺟِﻦ ﺑﻼؤﮞ ﮐﮯ ﺑِﯿﭻ، ﺯِﻧﺪﮦ ﮨُﻮﮞ___ ﻣُﻌﺠﺰﮦ ﺍﻭﺭ ﮐِﺴﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟؟؟ ؟ ﺑَﺪ ﺩُﻋﺎؤﮞ ﮐﮯ ﺑِﯿﭻ، ﺯِﻧﺪﮦ ﮨُﻮﮞ___ ﮐَﻞ ﻣَﺪﺍﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺩُﺷﻤﻨﯽ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ... . ﺍَﺏ ﺧَﻼؤﮞ ﮐﮯ ﺑِﯿﭻ، ﺯِﻧﺪﮦ ﮨﻮﮞ___ ﻧَﻌﯿﻢ ! ﺑِﯿﻨﺎﺋﯽ ﭼِﮭﻦ ﮔﺌﯽ ﻣﯿﺮﯼ... . ﺿُﻮﻓِﺸﺎؤﮞ ﮐﮯ ﺑِﯿﭻ، ﺯِﻧﺪﮦ ﮨﻮﮞ.. !

Mere Wajood Main

Image

Manga Hi Nahi

Image

Mulaqatain Arooj Par Theeee

Image